اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تلنگانہ: بلدیہ مریال گوڑہ کے انتخابات روکنے کی ہدایت - election

کانگریس کے رہنما سی بالو کی جانب سے داخل کردہ عرضی کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔

تلنگانہ: بلدیہ مریال گوڑہ کے انتخابات روکنے کی ہدایت دی گئی

By

Published : Jul 17, 2019, 9:50 PM IST

رائے دہندگان کی فہرست میں بے قاعدگیوں اور وارڈز کی ازسرنو حد بندی نہ ہونے کی وجہ سے تلنگانہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو تلنگانہ کی بلدیہ مریال گوڑہ کے انتخابات روکنے کی ہدایت دی ہے۔

کانگریس کے رہنما سی بالو کی جانب سے داخل کردہ عرضی کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔

عدالت کی جانب سے مذکورہ وجوہات ہی کی بنیاد پر بلدیہ شمس آباد کے انتخابات بھی روک دینے کی ہدایت دی گئی تھی۔

رواں ماہ کی 7 تاریخ کو بلدیہ شمس آباد کے انتخابات کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس کے بعد تین افراد نے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details