مظفر پور شیلٹر ہوم معاملے میں سی بی آئی نے کہا ہے کہ ملزم برجیش ٹھاکر نے نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جسمانی ، ذہنی اور جنسی استحصال کیا۔ دہلی ہائی کورٹ میں اپنے حلف نامے میں سی بی آئی نے کہا ہے کہ برجیش ٹھاکر نے مظفر پور گرلز ہوم کو ملنے والی سرکاری گرانٹ کا غلط استعمال کیا۔ جسٹس وپن سانگھی کی سربراہی میں بنچ برجش ٹھاکر کی درخواست پر 15 ستمبر کو سماعت کرے گا۔
سی بی آئی نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے برجیش ٹھاکر کو مجرم قرار دینے میں کوئی غلطی نہیں کی ہے۔سی بی آئی کی جانب سے ایڈوکیٹ راجیش کمار نے کہا کہ ان کا جواب کل ہی درج کیا گیا ہے اس لیے عدالت میں اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔اس کے بعد عدالت نے 15 ستمبر کو دلائل سننے کا حکم دیا۔
22 جولائی کو ہائی کورٹ نے مظفر پور شیلٹر ہوم کیس کے مرکزی ملزم برجیش ٹھاکر کو ٹرائل کورٹ میں سزائے موت کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ برجیش ٹھاکر نے عمر قید کے حکم کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ برجیش ٹھاکر کو دہلی کی ساکیت عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ساتھ میں عدالت نے برجیش ٹھاکر پر 32 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔