اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی: بجلی کٹوتی سے متعلق وکلا کا احتجاج - Lawyer protest against Power cut

ضلع بار ایسوسی ایشن نے بجلی قیمتوں میں اضافے کی بھی مخالفت اور ہڑتال کے علاوہ ڈی ایم کو میمورنڈم بھی سونپا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Sep 4, 2019, 11:42 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 11:56 AM IST

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گزشتہ کچھ روز سے غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی اور قیمتوں میں اضافے سے وکلا ناراض ہیں۔

بارہ بنکی: بجلی کٹوتی سے متعلق وکلا کا احتجاج

اس کے پیش نظر ضلع بار ایسوسی ایشن کی گذارش پر ضلع کے تمام وکلا نے مکمل طور پر ہڑتال کیا اور اور عدالتی کام کاج نہیں کیا۔

وکلا نے انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس نہ کیا گیا کہ تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کو مجبور ہوں گے۔

بارہ بنکی شہر میں شدید گرمی کے باجود وقتا فوقتا غیر اعلانیہ بجلی کی کٹوتی کی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔

ضلع بار ایسوسی ایشن نے بجلی قیمتوں میں اضافے کی بھی مخالفت اور ہڑتال کے علاوہ ڈی ایم کو میمورنڈم بھی سونپا۔

وکلا کا کہنا ہے کہ بجلی کٹوتی سے ہر کوئی پریشان ہے۔ اس کے باوجود حکومت نے بجلی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

وکلا کا مطالبہ ہے کہ بجلی کی کٹوتی ختم کی جائے اور قیمتوں کے اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 11:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details