اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مکان مالک کا بچے کے ساتھ ناروا سلوک - بہار گئے تھے اور وہاں پھنس

ایک 11 برس کے لڑکے کو مبینہ طور پر اس کے والدین کی غیر موجودگی میں مکان مالک نے اپنے کرائے کے مکان سے باہر کردیا۔

Boy evicted by landlord moves to park in Delhi
مکان مالک کے ذریعہ لڑکا گھر سے بے دخل

By

Published : May 27, 2020, 8:58 AM IST

دہلی میں والدین کی غیر موجودگی میں ایک لڑکے کو مکان مالک نے اپنے کرایہ کے مکان سے باہر کر دیا ہے۔

ویڈیو
  • بچہ اکیلا کیوں رہ گیا؟

اطلاعات کے مطابق والدین لاک ڈاؤن سے محض کچھ دن قبل کسی ضروری کام کے لئے بہار گئے تھے اور وہاں پھنس گئے تھے۔

اس چیلینج کے دوران بچہ بے آسرا ہوگیا، اس نے ایک عوامی پارک میں تقریبا 11 دن گزار دئے۔

  • وشال آوارہ کتوں کے ساتھ:

دوارکا کے سیکٹر ایک میں رہنے والی ایک عورت سیکٹر سات کے پارک میں کتوں کو کھانا کھلا رہی تھی۔ اس دوران اچانک اس نے وشال کو آوارہ کتے کے پاس بیٹھے دیکھا۔

بچے کو کتوں کے ساتھ ٹھہرنے کے بعد اس نے سوال کیا کہ وہ پارک میں کیوں رہتا ہے۔

وشال نے بتایا کہ اسے مکان مالک نے گھر سے باہر کردیا تھا اور تب سے وہ عوامی مقامات میں ہی مقیم ہے۔

خاتون نے بچہ کو کھانا پیش کیا اور بہار میں موجود اس کے والدین کو ان تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔

  • مالک مکان کا کردار:

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے وشال کے والد نے کہا ہے کہ 'میرا بیٹا گھر میں بھوک سے رو رہا تھا۔ تب مکان مالک نے اس سے رونے کی وجہ پوچھی، تو اسے گھر سے باہر جانے کے لیے کہہ دیا گیا'۔

اطلاعات کے مطابق والدین لاک ڈاؤن سے محض کچھ دن قبل کسی ضروری کام کے لئے بہار گئے تھے اور وہ وہاں پھنس گئے ۔

وشال کے والد سنتوش کمار نے کہا ہے کہ 'مکان مالک مکان کا کرایہ ادا کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا۔ مکان مالک نے یہاں تک کہ جب ہم لاک ڈاؤن کے درمیان بہار میں پھنسے ہوئے تھے تو کرایہ ادا کرنے کے بارے میں کہتا رہا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details