اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

باکسر ڈنكو کو علاج کے لیے امپھال سے دہلی لایا گیا - spicejet

ایشیائی کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ باکسر ڈنكو سنگھ کو ان کے جگر کے کینسر کے علاج کے لئے ہفتے کی شام ایئر ایمبولینس سے امپھال سے دہلی لایا گیا۔

Boxer admitted hospital in Delhi
باکسر ڈنكو کو علاج کے لیے امپھال سے دہلی لایا گیا

By

Published : Apr 26, 2020, 4:06 PM IST

ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام ہوائی خدمات بند ہیں ایئر لائن اسپائس جیٹ نے اپنی ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے ڈنكو کو امپھال سے دہلی پہنچایا۔

اسپائس جیٹ کے صدر اور مینیجنگ ڈائریکٹر اور ہندستانی باکسنگ فیڈریشن کے صدر اجے سنگھ نے کہاکہ' مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ ہم اپنے چمپئن باکسر کو دہلی لے آئے ہیں اور ان کے علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

اجے سنگھ نے کہاکہ اسپائس جیٹ اپنے قومی ہیرو کی مدد کر کے خود پرفخر محسوس کر رہا ہے۔ ہم ان کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتے ہیں۔ 41 سالہ باکسر کے ساتھ ان کی بیوی اینگگوم ببئی دیوی بھی امپھال سے ان کے ساتھ آئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details