بھارت میں رائل بھوٹانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ بھوٹان اور چین کے مابین سرحدی تنازع کے حل کے لیے بات چیت جاری ہے اور اس کی کوئی حد بندی نہیں کی گئی ہے۔
اس کے مطابق 'وزارتی سطح کی سرحدی بات چیت کے 24 راؤنڈز ہوچکے ہیں۔ کووڈ-19 کی وجہ سے 25 ویں دور میں تاخیر ہوئی'۔
بھوٹانی سفارتخانے نے یہ بھی بتایا ہے کہ 'تمام متنازعہ علاقوں پر اگلے دور میں تبادلہ خیال کیا جائے گا، جتنی جلدی باہمی سہولت ہوگی، اتنی جلد ہی بات چیت کی جائے گی'۔
مزید پڑھیں: بھارت۔بھوٹان سرحد پر اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ ضبط
واضح رہے کہ یہ مذاکرات مشرقی بھوٹان میں واقع سکیٹینگ وائلڈ لائف محفوظ مقام پر چینی دعووں کے بعد سے کیے جا رہے ہیں۔