اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس: بورس جانسن کا ہنگامی اجلاس - دودھ سے بنی مصنوعات

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔ انھوں نے کہا ہے کہ 'حکومت برطانیہ اس وبا سے نمٹنے کے لئے مزید سخت اقدامات پر زور دے رہی ہے'۔

بورس جانسن کا ہنگامی اجلاس
بورس جانسن کا ہنگامی اجلاس

By

Published : Mar 9, 2020, 3:23 PM IST

برطانیہ میں اب تک تین اموات اور کورونا وائرس کے 278 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ کا سب سے بڑا خوردہ فروش 'ٹیسکو' نے اینٹی بیکٹیریل جیل اور دودھ سے بنی مصنوعات کی بڑی تعداد میں خریداری پر پابندی عائد کردی ہے۔

بورس جانسن، کورونا وائرس کی تفضیلات جانتے ہوئے

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ 'برطانیہ اور پوری دنیا میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ جاری ہے۔ ہم اچھی طرح سے تیار ہیں اور جدید سائنسی مشوروں کی بنیاد پر عوام کے تحفظ کے لیے فیصلے کے رہے ہیں'۔

بورس جانسن، کورونا وائرس کی تفضیلات جانتے ہوئے

واضح رہے کہ چین میں دسمبر میں ابھرنے والا نیا کورونا وائرس (کوویڈ 19) نامی بیماری کا سبب بنتا ہے۔ یہ دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، جس میں 106،000 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3،600 افراد دنیا بھر میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details