اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بورس جانسن نے بھارت کا دعوت نامہ قبول کیا - بورس جانسن

بورس جانسن نے بھارتی وزیر اعظم کا ان کے تئیں نیک خواہشات کے اظہار کے لیے شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے بھارت کے ساتھ رشتوں کی مضبوطی کی بات بھی کہی۔

بورس جانسن نے بھارت کا دعوت نامہ قبول کیا
بورس جانسن نے بھارت کا دعوت نامہ قبول کیا

By

Published : Dec 19, 2019, 5:02 PM IST

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت آنے کی دعوت دی ہے۔

نریندر مودی نے بورس جانسن کی حالیہ کامیابی پر انہیں مبارکبار بھی پیش کی۔

بھارتی وزیر اعظم نے فون پر بورس جانسن سے بات کی۔ اور یقین دہانی کرائی کہ برطانوی وزیراعظم کی قیادت میں بھارت اور برطانیہ کے رشتے مضبوط ہوں گے۔

بورس جانسن نے بھارتی وزیر اعظم کا ان کے تئیں نیک خواہشات کے اظہار کے لیے شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے بھارت کے ساتھ رشتوں کی مضبوطی کی بات بھی کہی۔

خیال رہے کہ بورس جانسن کی کنزرویٹیو پارٹی نے کامن ہاوس میں اکثریت حاصل کر لی ہے۔ اس کامیابی کا مطلب بالکل واضح ہے کہ اب بریگزٹ ہر حال میں ہو کر رہے گا۔ اور دوسرے کسی بھی ریفرنڈم کی کوئی ضرورت نہیں ہو گی۔

غور طلب ہے کہ برطانیہ کے چار سالہ ٹرم میں تیسری بار عام انتخابات ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details