اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوم جمہوریہ تقریب میں بورس جانسن مہمان خصوصی ہوں گے - Boris Johnson accepts India invite

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے 26 جنوری 2021 کو بھارت کے یوم جمہوریہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کےلیے وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت کو قبول کرلیا ہے۔

Boris Johnson accepts India invite, will be Republic Day parade chief guest
یوم جمہوریہ تقریب میں بورس جانسن مہمان خصوصی ہوں گے

By

Published : Dec 15, 2020, 3:44 PM IST

آج برطانوی وزارت خارجہ کے سکریٹری ڈومینک راب 26 جنوری 2021 کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بورس جانسن کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت توثیق کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے انتہائی فراخ دلی سے دی گئی دعوت کو برطانوی وزیراعظم نے قبول کرتے ہوئے اسے بڑے اعزاز سے تعبیر کیا ہے۔

قبل ازیں 1993 میں جان میجر نے یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کی تھی جس کے بعد بورس جانسن 2021 کی تقریب میں شرکت کرنے والے برطانیہ کے دوسرے وزیراعظم بن جائیں گے۔

ڈومینک راب نے مزید بتایا کہ ’آئندہ سال برطانیہ کی میزبانی میں منعقدہ جی-4 سربراہی اجلاس میں شرکت کےلیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دعوت دی گئی ہے جبکہ بورس جانسن اقتدار سنبھالنے کے بعد 26 جنوری 2021 کو پہلی بار بھارت جائیں گے‘۔

بورس جانسن کے دفتر کے مطابق دورہ کے دوران تجارتی و سرمایہ کاری کے تعلقات کو مستحکم کیا جائے گا اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے مل کر کام کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے ایک بیان میں بتایا کہ ’آئندہ سال برطانیہ کےلیے دلچسپ ہوگا جبکہ اس کے آغاز پر بھارت کے دورہ کےلیے مجھے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details