اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایئر فورس کے لیے 83 تیجس طیاروں کی خریداری کی منظوری - تیجس لڑاکا طیارے

حکومت نے لڑاکا طیاروں کی قلت کا سامنا کرنے والی ایئرفورس کے لئے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے 83 ملکی تیجس لڑاکا طیارے خریدنے کی آج منظوری دے دی۔

ایئر فورس کے لیے 83 تیجس طیاروں کی خریداری کی منظوری
ایئر فورس کے لیے 83 تیجس طیاروں کی خریداری کی منظوری

By

Published : Mar 18, 2020, 8:04 PM IST

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی زیر صدارت آج یہاں ہونے والی دفاعی خریداری کونسل کے اجلاس میں اس خریداری کے تجویز کو منظور دی گئی ۔ اس کے علاوہ، کونسل نے 1300 کروڑ روپے کی لاگت سے ملک میں تیار کردہ دفاعی مصنوعات کی خریداری کی بھی منظوری دی۔

کونسل نے آج کے اجلاس میں ایئر فورس کے لئے تیجس طیارہ کے83 اپ گریڈ ورژن ایم کے ون اے کو خریدنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ ایئر فورس کو تیجس کے اصل ورژن کے 40 طیارے خریدنے کے لئے پہلے ہی آرڈر دے دیا گیا ہے۔ہلکے جنگی طیارہ تیجس کو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے تحت ائیرکرافٹ ڈویلپمنٹ ایجنسی نے ڈیزائن کیا ہے۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) ، جو ملک میں دفاعی شعبے کا ایک بڑا ادارہ ہے ، ان طیاروں کی تیاری کر رہا ہے۔ ان طیاروں سے فضائیہ کی طاقت میں اضافہ ہوگا اور اس کی طاقت میں بھی اضافہ ہوگا۔

اس کے علاوہ ، حکومت کے اس فیصلے سے اس کے اہم منصوبے میک ان انڈیا کو بھی فروغ ملے گا۔

کونسل نے تیجس طیاروں کے ساتھ ساتھ ائیر فورس ہاک ایم 32 طیارے اور ان کے لئےملک میں تیار ایریل فیوز اور ٹون ڈوم سمیلیٹرکی خریداری کی بھی منظوری دی ہے۔ توقع ہے کہ ان کی خریداری پر 1300 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details