اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رسوئی گیس کی بکنگ پندرہ روز سے قبل نہیں - رسوئی گیس میں کمی نہیں ہے

ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے کوروناوائرس (کووڈ 19) کے پیش نظر لوگوں سے ’پینک بکنگ‘ نہیں کرانے کی اپیل کی ہے اورکہا ہے کہ اب 15 دنوں کے فرق پر ہی رسوئی گیس کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔

booking for cooking gas should not earlier than 15 days
رسوئی گیس کی بکنگ پندرہ روز سے قبل نہیں

By

Published : Mar 29, 2020, 5:44 PM IST

ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے کوروناوائرس (کووڈ 19) کے پیش نظر لوگوں سے ’پینک بکنگ‘ نہیں کرانے کی اپیل کی ہے اورکہا ہے کہ اب 15 دنوں کے فرق پر ہی رسوئی گیس کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔

انڈین آئل کے چیئرمین سنجیو سنگھ نے ایک ویڈیو پیغام میں یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں رسوئی گیس کی کوئی کمی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی پورے ملک میں جاری ہے۔ پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی کوئی قلت نہیں ہے۔ خصوصی طور سے رسوئی گیس کے سلسلے میں یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ لوگ اطمینان رکھیں۔

ایل پی جی کی فراہمی مسلسل جاری ہے اور جاری رہے گی۔گاہکوں سے اپیل ہے کہ پینک بکنگ نہ کریں۔ اس سے سسٹم پر غیرضروری دباؤ پڑتا ہے۔ اب یہ نظم شروع کیا گیا ہے کہ کم سے کم 15 دنوں کے فرق سے پہلے گاہک ریفل بکنگ نہیں کراسکیں گے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے ملک میں پٹرول۔ڈیزل کی کھپت کم ہوئی ہے لیکن رسوئی گیس کی طلب بڑھ گئی ہے۔ اب تک گاہکوں کی بکنگ پرکوئی وقت معینہ کا نفاذ نہیں تھا۔ عام صارفین کو ایک سال میں بارہ گھریلو گیس سیلنڈر پر سبسڈی ملتی ہے جبکہ اس کے بعد سبسڈی نہیں ملتی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details