ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے نایاب عباسی گرلز ڈگری کالج کے سکریٹری معروف ماہر تعلیم اور اقلیتی تعلیمی اداروں کے لیے ہمیشہ جدوجہد کرنے والے محمد اسلم فاروقی کی زندگی پر لکھی گئی کتاب 'ایک صابر انس' کا رسمِ اجرا ہوا۔ امروہہ شہر کے مفتی عالم دین عفان منصورپوری اور تعلیمی ماہرین سمیت متعدد نامور شخصیات اس رسم اجرا تقریب میں شریک رہیں۔
اس موقع پر تعلیمی اداروں کے لوگوں نے مہمان خصوصی کا استقبال پھولوں کے ہاروں سے کیا۔کتاب کے بارے میں رائے رکھتے ہوئے عالم دین مفتی افغان منصورپوری نے کہا کہ 'اسلم فاروقی ایک بہت بڑے استاد ہے اور انہوں نے تعلیم، کھیل اور معاشرے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ تاریخ میں سنہری حروف کے ساتھ لکھنے کے قابل ہیں۔'