اورنگ آباد کے شاہین باغ کو پچاس دن مکمل ہوچکے ہیں، اسی مناسبت سے شاہین باغ میں معروف ماہر تعلیم مبارک کاپڑی کی کتاب 'شاہین مائیں' کا اجرا عمل میں آیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ شاہین باغ کی ماؤں نے مل کر اس کتاب کا اجرا کیا، اس موقع پر اولاد کی پرورش اور تربیت میں ماؤں کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔
کتاب 'شاہین مائیں' میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ کتاب کیسے ماؤں کی ذہین سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔