ریا چکرورتی کئی دنوں سے ڈرگس معاملے ممبئی کے بائیکلہ جیل میں بند تھیں، جنہیں آج بامبے ہائی کورٹ نے مشروط ضمانت دے دی ہے، وہیں ریا کے بھائی شووک اور منشیات فروش بست پریہار کی ضمانت کورٹ نے مسترد کردی ہے۔
سشانت کے اسٹاف مینجر سموئل مرنڈا کو بھی ضمانت مل گئی ہے، این سی بی نے کہا کہ جنہیں کورٹ نے ضمانت دی ہے وہ اس کے خلاف اپیل کریں گی۔
سشانت کیس: ریا چکرورتی کو مشروط ضمانت ریا کو ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت ملی ہے۔ ریا کو پاسپورٹ جمع کرنے کو کہا گیا ہے وہیں انہیں ممبئی سے باہر جانے پر اجازت لینی ہوں گی، اور جب بھی انہیں پوچھ گچھ کے لیے بلایا جائے گا، انہیں حاضر رہنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ریا کو این سی بی نے 8 ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔ ریا پر سشانت سنگھ راجپوت کے لیے ڈرگس کی خرید و فروخت کرنے کا الزام ہے۔