اردو

urdu

اترپردیش: دو لڑکیوں کی لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی برآمد

By

Published : Sep 21, 2020, 7:00 PM IST

ضلع بہرائچ میں دو بچیوں کی لاشیں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہیں، بتایا جاتا ہے کہ ان کی گہری دوستی سے ان کے اہل خانہ ناخوش تھے اور گھر والوں کے منع کرنے کے باجود دونوں ساتھ ساتھ رہتی تھیں۔

اترپردیش: دو لڑکیوں کی لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی برآمد
اترپردیش: دو لڑکیوں کی لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی برآمد

اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے رات گاؤں علاقے میں دو بچیوں کی لاشیں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہیں، جس سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں بچیوں میں گہری دوستی تھی اور اتوار کو دونوں گھر سے گھاس کاٹنے کی بات کہہ کر نکلی تھیں۔ رات میں ان کی لاشیں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہیں۔

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہات) اشوک کمار نے پیر کو بتایا کہ رام گاؤں علاقے کے گرام لونین پوروا میں اتوار کی رات (15اور 17سالہ) دو لڑکیوں کی لاشیں ڈوپٹے کے پھندے سے لٹکی ہوئی ملی ہیں۔ دونوں کے مابین کافی گہری دوستی تھی۔ دونوں گھر اور کھیت کا کام ساتھ ساتھ کرتی تھیں۔

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ گاؤں کے لوگوں سے پوچھ تاچھ میں پتہ چلا ہے کہ دونوں کے اہل خانہ ان کی دوستی سے ناخوش تھے۔ گھر والوں کے منع کرنے کے باجود دونوں ساتھ ساتھ رہتی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details