اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام - barahbanki latest news

ریاست اترپردیش کے ضلع  بارہ بنکی کی سماجی تنظیم یوا پرگتی منچ کے بانی فراز احمد کی سالگرہ پر تنظیم کی جانب سے خون کے عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا.

blood donation on the eve of birthday in barabanki
سال گرہ کے موقع پر خون کا عطیہ

By

Published : Feb 6, 2020, 3:05 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:00 AM IST


کیمپ میں فراز احمد سمیت دیگر چھ افراد نے خون کا عطیہ کر کے انہیں سالگرہ کا تحفہ دیا.

سال گرہ کے موقع پر خون کا عطیہ

اس موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ اروند چترویدی اور چیف میڈیکل افسر رمیش چندرا نگ یوا پرگتی منچ کے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی۔

یوا پرگتی منچکی جانب سے گَشتہ 6 برس سے فراز احمد کی سالگرہ کے موقع پر خون کے عطیہ کیمپ کا اہتمام ہوتا آ رہا ہے۔

گزشتہ چھ برسوں سے میں یہ تنظیم 100 یونٹ خون کا عطیہ کرا چکی ہے.

خاص بات یہ ہے کہ یہ تنظیم سال گرہ اور شادی کی سالگرہ جیسے موقع پر خون کَا عطیہ کر کے ایک دوسرے کو تحفہ دیتے آ رہے ہیں.

یوا پرگتی منچ کے اس سماجی خدمات کے لئے پولیس سپریٹینڈنٹ اروند چترویدی نے تنظیم کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی اس پہل سے نوجوانوں میں خون کے عطیہ کے تئیں بیداری پیدا ہوگی اور جو لوگ خون کے عطیہ سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کرتے ہیں. وہ بھی انہیں دیکھ کر آگے آئیں گے.

اس موقع پر سی ایم او رمیش چندرا نے بھی تنظیم کے کارکنان کی حوصلہ افضائی کی.

Last Updated : Feb 29, 2020, 10:00 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details