اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آنجہانی راجیو گاندھی کے مجسمے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ - انتظامیہ سے مطالبہ

بنارس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد سے قبل بھارت رتن اور آنجہانی سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے مجسمے پر شر پسندوں نے کالک پوتی ہے جس کے خلاف کانگریس کارکنان نے بنارس کے تھانہ کوتوالی میں تحریری شکایت درج کی ہے اور 48 گھنٹے میں کارروائی کی مانگ کی ہے۔

آنجہانی راجیو گاندھی کے مجسمے پر شر پسندوں نے کالکھ پوتی
آنجہانی راجیو گاندھی کے مجسمے پر شر پسندوں نے کالکھ پوتی

By

Published : Nov 30, 2020, 12:22 PM IST

اترپردیش کے بنارس میں واقع میداگن چوراہے میں نصب سابق آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کے مجسمے پر آج رات شر پسندوں نے کالک پوت دی ہے جس کی اطلاع کانگریس کارکنان نے انتظامیہ کو دی ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، اگر کاروائی نہیں کی جاتی ہے تو کانگریس کارکنان 48 گھنٹے کے بعد جائے مقام پر دھرنے پر بیٹھیں گے جس کی پوری ذمہ داری انتظامیہ کی ہوگی۔

کانگریس پارٹی کے ضلع صدر راگویندر چوبے نے کہا کہ سابق آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی نے ملک کے لیے قربانی پیش کی ہے۔ ان کے مسجمے کے ساتھ نازیبا حرکت برداشت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آج وزیراعظم نریندر مودی کا بنارس دورہ ہے جس کو لے کر پولیس انتظامیہ پوری طریقے سے مستعد ہے۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کئی علاقوں میں بیریکیڈ کیا گیا ہے۔ سخت سیکورٹی کے احکامات نافذ ہیں، اس کے باوجود سابق آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کے مجسمے پر کالک پوتنا حفاظتی اقدامات پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details