اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بی جے پی کے رکن اسمبلی نے وزیراعظم کی تنقید کی

اتر پردیش کے سیتا پور سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی راکیش راٹھور کے ذریعے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد پارٹی قیادت نے ان کی مبینہ پارٹی مخالف سرگرمیوں پر وضاحت طلب کی ہے۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی نے وزیر اعظم کی تنقید کی
بی جے پی کے رکن اسمبلی نے وزیر اعظم کی تنقید کی

By

Published : Apr 24, 2020, 12:49 PM IST

راکیش راٹھور کا ایک آڈیو وائرل ہورہا تھا جس میں انہیں مبینہ طور یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعے ملک کی عوام سے تھالی اور تالی بجائے جانے کی اپیل مکمل طور پر غلط ہے۔

سیتا پور سے بی جے پی کے رکن اسمبلی راکیش راٹھوڑ کو اس سلسلے میں وجہ بتاو نوٹس جاری کیا گیا ہے، 'بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنرتا دیو سنگھ نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں انہیں وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے اور سات دنوں میں ان سے ضاحت طلب کیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ جمعرات کے روز ایک آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں بی جے پی کے رکن اسمبلی نے پارٹی کے ہی ایک مقامی رہنما جے پی ساہو کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کے ذریعے لوگوں کو تالیاں بجانے اور گھنٹیاں بجانے کو لے کر تنقید کی اور اسے مکمل طور پر غلط قراردیا ہے۔

وائرل آوڈیو میں وہ مزید یہ کہہ رہے ہیں کہ 'کیا آپ تالیاں بجا کر کورونا وائرس کو ختم کردیں گے، آپ بے وقوفی کا ریکارڈ توڑ رہے ہیں، کیا آپ کے شنکھ بجا نے سے کورونا وائرس چلا جائے گا، کیا لوگ آپ کی طرح بے وقوف ہیں، وہ آپ سے روزگار لیں گے، تالیاں بجانے سے وائرس ختم ہو جائے گا'۔

ان کی اس بات چیت کا آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details