ریاست بہار کے ضلع بھبھوا کے سابق رکن اسمبلی رامچندر یادو کی بی جے پی کارکنان نے جم کر پٹائی کر دی۔ اطلاعات کے مطابق پپو یادو کی جن ادھیکار پارٹیزرعی بل کے خلاف ملک گیر بند کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کررہی تھی، پارٹی کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی رام چندر یادو پٹنہ میں احتجاج کر رہے تھے۔
مظاہرین جیسے ہی بی جے دفتر کے پاس پہنچے ویسے ہی بی جے پی کارکنان لاٹھی ڈنڈے لے کر مظاہرین پر ٹوٹ پڑے اور ان کی جم کر پٹائی کر دی، اس دوران رام چندر یادو کو بری طرح سے مارا پیٹا گیا۔