اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'کورونا کے ختم ہونے تک ضرورت مندوں کی خدمت جاری رکھی جائے گی' - corona virus

دہلی پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے تنظیمی مہامنتری سدھارتھ نے کہا کہ کورونا وبا کے ختم ہونے تک راجدھانی میں بی جے پی ضرورت مندوں کی خدمت جاری رکھے گی۔

کورونا کے ختم ہونے تک بی جے پی ضرورت مندوں کی خدمت جاری رکھے گی: سدھارتھ
کورونا کے ختم ہونے تک بی جے پی ضرورت مندوں کی خدمت جاری رکھے گی: سدھارتھ

By

Published : Jul 16, 2020, 6:54 PM IST

مسٹر سدھارتھ نے جمعرات کو بدرپور اسمبلی حلقہ کے مولڑبند توسیع میں منعقدہ ایک پروگرام میں پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا متاثرین کی خدمت میں مضبوطی سے لگے رہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا متاثرین اور غریب کنبوں کے درمیان کاڑا، سینی ٹائزر اور ماسک کی تقسیم جاری رہنی چاہئے۔

جب تک اس وباپر قابو پانے کے لئے ویکسین نہیں آجاتی، تب تک احتیاط ہی اس سے بچنے کا واحد راستہ ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی کہا ہے کہ کورونا سے بچاو کے لئے دو گزکی دوری ضروری ہے اور اسی طرح کاڑا، سینی ٹائزر اور ماسک کا استعمال بھی ضروری ہے۔

انہوں نے اس موقع پر مقامی لوگوں کو کورونا سے بچاو کے لئے کاڑا، سینی ٹائزر اور ماسک تقسیم کئے۔ اس موقع پر دہلی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رام ویر سنگھ بدھوڑی بھی ان کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر مسٹر سدھارتھ نے مسٹر بدھوڑی کے ایم ایل اے دفتر کا افتتاح بھی کیا۔ پروگرام میں پارٹی عہدیداران اور کارکن و مقامی لوگ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details