اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی شکست پر بی جے پی کا اجلاس طلب - دہلی شکست پر بی جے پی کا اجلاس طلب

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج شام پانج بجے اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں پارٹی کے جنرل سکریٹریز کے علاوہ سینیئر رہنما شرکت کریں گے۔ اجلاس میں دہلی اسمبلی انتخابات میں ہوئی شکست کی وجوہات کا تجزیہ کیا جائے گا۔

bjp-to-review-delhi-poll-results-today
دہلی شکست پر بی جے پی کا اجلاس طلب

By

Published : Feb 12, 2020, 4:40 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:39 AM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بی جے پی نے پوری انتخابی مہم کافی زوروشور سے چلائی۔ مرکزی وزرا اور بی جے پی ریاستوں کے وزرائے اعلی نے دہلی میں زبردست مہم چلائی۔ اس کے باوجود بی جے پی کو شکست ہوئی۔

اجلاس میں اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا کہ آیا قومیت (نیشنلزم) کی مہم کیجریوال حکومت کے مفت اقدامات کے سامنے پھیکے پڑگئے۔

اس کے علاوہ مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

بی جے پی نے شاہین باغ کو ایک اہم موضوع کے طور پر پیش کیا، اور اس احتجاج کو قوم مخالف بتاکر بی جے پی کو ووٹ دینے کی بھی اپیل کی گئی۔

دہلی کی 70 رکنی قانون ساز اسمبلی کی 62 نشستوں پر عام آدمی پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بی جے پی نے 8 نشستوں پر قبضہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس اس مرتبہ بھی اپنا کھاتہ نہیں کھول سکی۔

دہلی اسمبلی انتخابات میں مجموعی طور پر 672 امیدوار میدان میں تھے جس میں 593 مرد اور 79 خواتین شامل تھیں۔ بظاہر سہ رخی مقابلہ تھا لیکن کانگریس اس میں دور دور تک نظر نہیں آئی۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق عام آدمی پارٹی کو مجموعی طور پر 53.65 فیصد اور بی جے پی کو 38.43 فیصد ووٹ ملے،کانگریس کو 4.29 فیصد پر اکتفا کرنا پڑا جبکہ 0.47 فیصد پر ووٹرز نے نوٹا کا بٹن دبایا۔دہلی کے ووٹرز نے سماجی دلچسپی، بہتر تعلیم، طبی سہولیات، مفت بجلی اور پانی کی فراہمی کے حق میں ووٹ دیا ۔

عآپ نے انہی حوالوں سے ووٹ مانگے تھے، بی جے پی، شاہین باغ میں ترمیم شدہ شہریت ایکٹ، این سی آر اور این پی آر کے حوالے سے احتجاج کو غلط ٹھرانے میں بظاہر ناکام رہی،کانگریس بھی آنجہانی شیلا دکشٹ کے پندرہ برس کے اقتدار کی واپسی کی جانب رائے دہندگان کو راغب کرنے میں ناکام رہی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details