بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے مزید کہا کہ 'کانگریس پارٹی کا کوئی بھی رکن اپنی پارٹی کی قیادت پر اعتماد کرنے کے قابل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس پارٹی راہل گاندھی کی رہنمائی میں کام کرتی رہی تو اس کا کوئی کامیاب مستقبل نہیں ہے'۔
شاہنواز حسین کے مطابق کانگریس میں نوجوان رہنماؤں کی بڑی تعداد کانگریس کی حمایت میں نہیں ہے، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جیوتی رادتیا سندھیا پارٹی میں کے ایک سینیئر رہنما تھے لیکن پارٹی نے انہیں ذلت کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں ریاست کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے پارٹی نے انہیں ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کیا اور ان کی توہین کی۔