موجودہ پارلیمان کے پی سنگھ کو دوبارہ امیدوار بنانے سے جونپور کی عوام میں کافی ناراضگی ہے۔ عوام کی ناراضگی کی وجہ ہے کہ وہ لوگوں کی امیدوں کو پورا نہیں کر پائے ہیں۔ شاہ گنج کے جمونیا میں وزیر اعلی کی جلسہ عام میں رہنماؤں نے بڑے وعدے کیے لیکن بی جے پی کارکنان ان ترقی کے دعووں کو جھوٹا بتا رہے ہیں۔
بی جے پی کے حامیوں نے ترقی کے دعووں پر سوال اٹھائے - uttar pradesh
جونپور کی دووک سبھا سیٹوں پر چھٹے مرحلے میں انتخاب ہونے ہیں۔ ان نشستوں پر 2014 میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس بار بی جے پی کے لیے راہ آسان نہیں ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ریلی میں آئے بی جے پی کارکنان اونکار ناتھ تیواری دور سے پیدل چل کر اپنے رہنما کو سننے کے لیے آئے تھے۔ اس کے لیے انہوں نے گلے میں بی جے پی کا مفلر اور شرٹ کی جیب میں کمل کا نشان بھی لگایا تھا، پھر بھی ان کی ترقی کو لیکر ناراضگی کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا رکن پارلیمان نے ان کے علاقے میں کوئی کام کیا ہی نہیں ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ وہاں اب بھی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ دوسری جانب کاشی ناتھ نے بتایا کہ ترقی تو دور کی بات ہے وہ ان کے علاقے میں کبھی آئے ہی نہیں ہیں۔ پارلیمان کے ادھورے وعدوں سے عوام کافی ناراض ہیں، لیکن رہنماؤں کا عوام کو پھر سے منانے کی کوشش بھی جاری ہے۔