اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جیٹلی کی موت، اعلی رہنماوں کا دورہ رد - ارون جیٹلی

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، سابق مرکزی وزیر و بی جے پی کے سینیئر رہنما ارون جیٹلی کی موت کی اطلاع پر چینئی سے دہلی کے لیے روانہ ہوگئے اور دہلی میں انہوں نے جیٹلی کا آخری دیدار کرتے ہوئے ان کو خراج پیش کیا اور ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات کو یاد بھی کیا۔

اعلی رہنماوں کا دورہ رد

By

Published : Aug 24, 2019, 3:02 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:55 AM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی موت کی اطلاع پر اپنے پروگرام کو مختصر کرتے ہوئے حیدرآباد سے دہلی کے لیے روانہ ہوگئے۔

وہ حیدرآباد کی سردار پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی میں آئی پی ایس پروبیشنرس کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں حصہ لینے کے لیے پہنچے تھے تاہم ارون جیٹلی کی موت کی اطلاع کے ساتھ ہی وہ دہلی روانہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر ارون جیٹلی کا سنیچر کو یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال ہوگیا۔ وہ 67برس کے تھے۔

ان کے کنبہ میں ان کی بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ وہ 9 اگست سے ہی ایمس میں داخل تھے۔ ان کی پیدائش 1952 میں دہلی میں ہوئی تھی اور 1974میں انہوں نے سیاست کی شروعات کی تھی۔

واجپئی حکومت کے دوران انہیں 13 اکتوبر 1999کو اطلاعات و نشریات کا وزیرمملکت (آزادنہ چارج) مقرر کیا گیا۔ انہیں وزیر مملکت برائے سرمایہ کشی (آزادانہ چارج) بھی مقرر کیا گیا۔ مودی حکومت کی پہلی مدت کار میں وہ وزیر خزانہ بنے تھے۔

جیٹلی 1982میں جموں وکشمیر کے سابق وزیرخزانہ گردھاری لال ڈوگرہ کی بیٹی سنگیتا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے تھے۔ جیٹلی کے کنبہ میں بیوی، بیٹا روہن اور بیٹی سونالی ہیں۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 2:55 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details