اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'سیاسی مفاد کے لیے ملک پر ایمرجنسی مسلط کی گئی تھی' - jp nadda tweets on congress

آج ایمرجنسی کی 45ویں برسی ہے، اس موقعے پر حکمراں جماعت بی جے پی نے کانگریس پارٹی پر شدید نکتہ چینی کی، اور کانگریس کو آمرانہ ذہنیت کا قرار دیا۔

سیاسی مفاد کے لیے ملک پر ایمرجنسی مسلط کی گئی: نڈا
سیاسی مفاد کے لیے ملک پر ایمرجنسی مسلط کی گئی: نڈا

By

Published : Jun 25, 2020, 2:27 PM IST

Updated : Jun 25, 2020, 2:46 PM IST

بھارتیہ جنتاپارتی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے ملک میں ایمرجنسی کی 45 ویں برسی پر جمعرات کے روز کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے اسے تاریخ کا سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس آمرانہ ذہنیت نے سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لئے ملک پر ایمرجنسی مسلط کی۔

جے پی نڈا نے ٹوئٹر پر ’ایمرجنسی کا سیاہ باب‘ عنوان سے ایک پوسٹ کیا جس انہوں نے لکھا 'سنہ 1975 میں آج ہی کے دن سیاسی مفادات کی تکمیل کے لیے اس وقت کی حکومت نے ایمرجنسی کا اعلان کرکے حکومت کے خلاف بولنے والوں کو جیل میں ڈالا، ملک کے عوام کے بنیادی حقوق تلف کرکے اخباروں کے دفتروں پر تالے لگادییے گئے تھے'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'کانگریس کے ذریعہ مسلط کی گئی شرمناک ایمرجنسی کی برسی پر ان سبھی محب وطن کو سلام کرتاہوں جنہوں نے ظلم اور اذیتیں برداشت کرنے کے باوجود جمہوریت کا قتل کرنے والوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے'۔

اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی نے 25 جون 1975 کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دیا، جو 21 مارچ 1977 تک جاری رہا تھا۔

نڈا نے ایک ٹوئٹ میں لکھا 'بھارت ان سبھی عظیم لوگوں کو سلام کرتا ہے جنہوں نے سخت اذیتیں برداشت کرنے کے باوجود بھی ایمرجنسی کی جم کر مخالفت کی، یہ ہمارے ستیہ گرہیوں کی جدوجہد ہی تھی جس سے بھارت کی جمہوری اقدار نے ایک آمرانہ ذہنیت پر کامیابی سے جیت حاصل کی۔

Last Updated : Jun 25, 2020, 2:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details