منوہر پاریکر کی موت کے بعد بی جے پی نے نئے وزیر اعلی کی تلاش شروع کردی ہے۔ تاہم نتن گڈگری کی موجودگی میں تمام اتحادی پارٹیوں اور بی جے پی اسمبلی ممبران کی میٹینگ میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوپایا کہ کس کو اگلا وزیر اعلی بنایا جائے۔
پاریکر گوا میں اتحادی پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت چلا رہے تھے۔ اس اتحاد میں بی جے پی کے علاوہ گوا فارورڈ پارٹی، ایم جے پی، اور آزاد بھی شامل ہیں۔