اس میٹنگ میں بی جے پی کے اراکین پارلیمان کے ساتھ دہلی اسمبلی انتخابات اور دیگر رہنماؤں کے ذریعے دیے جانے والے متنازع بیان پر خصوصی طور پر غور وخوض کیا جائے گا۔
ہیگڑے کو پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ سے دور رہنے کی ہدایت - اننت ہیگرے میٹنگ میں نہیں
بی جے پی کے رہنما نے گزشتہ روز بابائے قوم مہاتما گاندھی پر متنازع بیان دیا تھا۔ اس سلسلے میں پارٹی نے اننت ہیگڑے کو آج ہونے والی بی جے پی اراکین پارلیمان کی میٹنگ سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔
اننت ہیگڑے کو پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ سے دور رہنے کی ہدایت
واضح رہے کہ لوک سبھا میں بجٹ سیشن جاری ہے، اس دوران حزب اختلاف کی جانب سے ایوان میں ہنگامہ آرائی کا امکان ہے لہذا اس پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس اجلاس میں شرکت کرنے لیے وزیر اعظم نریندر اور مودی وزیر داخلہ امت شاہ بھی پہنچ چکے ہیں۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 3:00 AM IST