نڈا نے آج دہلی سے ڈیجیٹل ذرائع سے ہریانہ کے چھ اضلاع میں پارٹی دفاتر کا افتتاح کرنے کے بعد پارٹی کے لیڈران اور کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں جب مرکز میں بی جے پی کی حکومت بنی تو اس وقت وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ کیونکہ تنظیم کے سبب پارٹی کی حکومت بنی ہے اس لیے ان کی خواہش ہے کہ تنظیم کو مضبوط کرنے اور پارٹی کی سرگرمیوں کو جلا بخشنے کے لئے سبھی ریاستوں اور ضلع سطح پر دفاتر کی تعمیر ہو۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی خواہش کو عملی شکل دینے کے لیے پارٹی کے موجودہ قومی صدر اور آج ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ نے تبھی سے ریاست اور ضلع سطح پر دفاتر کی تعمیر کو اپنے ایجنڈے میں شامل کرنا شروع کردیا۔انہوں نے بتایاکہ آج ملک بھر میں 500اضلاع میں پارٹی دفتر تعمیر ہوچکے ہیں اور 400اضلاع میں یہ کام جاری ہے، کہا کہ ،’’میں آپ سبھی کو یقین دلاتا ہوں کہ باقی سبھی دفتر کو جلد تعمیر کرکے مودی جی کی خواہش کو پورا کروں گا۔‘‘