اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بی جے پی کے قومی سکریٹری کا دورہ بھوپال - کیلاش وجئے ورگیہ

بی جے پی کے قومی سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے بھوپال کے بیرا گڑھ کے دورہ کے موقع پر کہا کہ اس بار زیادہ سے زیادہ ممبر بڑھانے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔

بی جے پی کے قومی سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ کا دورہ بھوپال

By

Published : Jul 6, 2019, 11:27 PM IST

بی جے پی کے قومی سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے بھوپال کے بیرا گڑھ کے دورہ کے موقع پر کہا کہ اس بار زیادہ سے زیادہ ممبر بڑھانے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔

بی جے پی کے قومی سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ کا دورہ بھوپال

انہوں نے کہا کہ بجٹ عام انسان کے لیے بہت فائدہ مند ہے اس سے ملک کی تصویر بدلے گی۔کیلاش وجئے ورگیہ نے کہا کہ یہ اچھا بجٹ ہے اور پانچ لاکھ کروڑ سے ملک کے معاشی حالات کو مضبوط بنانا مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی چھٹویں معاشی طاقت ہے جو کہ آگے چل کر تیسرے نمبر پر آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ریونیو آرہا ہے اور بیرونی ممالک یہاں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ ریل کے اندر پچاس لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اس لیے ہمیں ایسا ماحول بنانا ہے جس سے بیرونی ممالک سے پیسہ ہمارے ملک میں آئے اور اس بار کے بجٹ میں اس کے دروازے کھولے گئے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details