اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شاہنواز حسین نے خواجہ معین الدین کے درگاہ کی زیارت کی - مغرب کی نماز کے وقت

بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین اجمیر شریف درگاہ زیارت کو پہنچے، جہاں انہوں نے سلطان الہند حضرت خواجہ غریب کی مزار پر چادر اور پھول پیش کر امن سکون کی دعا مانگی۔

شاہنواز حسین نے خواجہ معین الدین کے درگاہ کی زیارت کی
شاہنواز حسین نے خواجہ معین الدین کے درگاہ کی زیارت کی

By

Published : Jan 24, 2021, 8:25 AM IST

مغرب کی نماز کے وقت شاہنوازحسین راجستھان کے سابق وزیر یونس خان کے ساتھ درگاہ پہنچے تھے، جہاں انہوں نے درگاہ کی زیارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجمیر درگاہ سے ان کا گہرا روحانی تعلق ہے اور خواجہ صاحب کے کرم سے ان کو سیاسی میدان میں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

شاہنواز حسین نے خواجہ معین الدین کے درگاہ کی زیارت کی

شاہنواز حسین نے اپنی پارٹی کی جانب سے ریاست بہار کی ذمہ داری دیے جانے پر خواجہ صاحب کا شکر ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کھلا کمل اب بنگال میں بھی کھلے گا اور ماں، ماٹی اور مانوش کی بات کرنے والی دیدی اب گولی، بم، بارود کی بات کر رہی ہے، اس لیے بی جے پی بنگال میں بھی جلد اپنا پرچم لہرائے گی۔

کسانوں کی تحریک کے حوالے سے شاہنواز حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دل میں کسانوں کے لیے بہت احترام ہے اور جلد ہی کسانوں سے بات چیت سے مسئلہ حل کرلیا جائے گا۔

شیخ چشتی نے شاہنواز حسین اور ان کے ساتھیوں کو درگاہ شریف کی زیارت کرائی اور دستار بندی کر تبرک پیش کیا، اس دوران خادموں کی انجمن سید زادگان کے سیکرٹری واحدحسین انگار شاہ نے بھی شاہنوازحسین اور یونس خان کی دستار کی اور دعاؤں سے نوازا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details