اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امیتابھ کی صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار - دہلی کے سابق ریاستی صدر منوج تیواری

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔ انہیں ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

bjp mp manoj tiwari
منوج تیواری

By

Published : Jul 12, 2020, 8:36 PM IST

اس کے ساتھ ہی امیتابھ بچن اور ان کے خاندان کی صحت کے لیے دیگر بالی وڈ اسٹارز اور سلیبریٹیز سمیت مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

دہلی کے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور دہلی کے سابق ریاستی صدر منوج تیواری نے بھی بگ بی کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط اعصاب کے مالک امیتابھ بچن ماضی میں بھی ایسے چیلنجز کا سامنا کر چکے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ وہ کچرونا کو بھی شکست دے کر جلد صحت یاب ہو کر سامنے آئیں گے۔

امیتھابھ بچن نے گزشتہ روز اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ مہلک وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

بعد ازاں ابھیشیک بچن نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے سے ہی وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔ ابھیشیک بچن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ والد اور میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ہم دونوں کو ہلکی علامات ہیں اور اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details