اردو

urdu

ہیگڑے کی متنازع بیان پر وضاحت

کرناٹک سے بی جے پی کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڑے نے مہاتما گاندھی پرمتنازع بیان تھا جس کے بعد ان پر سخت نکتہ چینی کی گئی تھی۔

By

Published : Feb 4, 2020, 3:01 PM IST

Published : Feb 4, 2020, 3:01 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:41 AM IST

اننت کمار ہیگڑے نے اپنے گاندھی والے بیان پر دی صفائی
اننت کمار ہیگڑے نے اپنے گاندھی والے بیان پر دی صفائی

کرناٹک سے بی جے پی کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڑے نے مہاتما گاندھی پرمتنازع بیان تھا جس کے بعد ان پر سخت نکتہ چینی کی گئی تھی۔ اب انہوں نے اپنے بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی پر کسی بھی طرح کا کوئی متنازع بیان نہیں دیا ہے۔'

ہیگڑے نے اس پورے تنازع پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'تمام متعلقہ میڈیا رپورٹز جھوٹی ہیں، میں نے کبھی وہ نہیں کہا، جس پر بحث ہو رہی ہے، یہ ایک غیر ضروری تنازع ہے۔ اگر کوئی میری تقریر کو دیکھنا چاہتا ہے تو وہ پبلک ڈومین میں ہے'۔

اننت کمار ہیگڑے نے اپنے گاندھی والے بیان پر دی صفائی

انہوں نے مزید کہا کہ 'میری ویڈیو آن لائن ہے اور وہ میری ویب سائٹ پر بھی موجود ہے، میں نے مہاتما گاندھی اور پنڈت نہرو کے خلاف کبھی کوئی لفظ نہیں کہا، میں صرف ہماری آزادی کی جدوجہد کے بارے میں گفتگو کر رہا تھا۔ میں یکم فروری 2020 کو اپنے بیان کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں'۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

'میں نے کسی سیاسی پارٹی، مہاتما گاندھی یا کسی اور کا ذکر نہیں کیا، میں نے صرف آزادی کی درجہ بندی کرنے کی کوشش کی تھی'۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اننت کمار ہیگڑے کا ایک بیان سامنے آیا تھا، ہیگڑے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 'آزادی کے لیے گاندھی کی جدوجہد ایک ڈرامہ تھا'۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details