اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بی جے پی رہنما کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا - Bareilly bjp leader

بریلی میں اپنے گھر کے باہر بی جے پی رہنما کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔

BJP leader shot dead outside his house in Bareilly
بی جے پی رہنما کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

By

Published : Apr 15, 2020, 5:32 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقلیتی سیل کے نائب صدر یونس احمد ڈمپی کو ان کے گھر کے باہر چار حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈمپی سراج الدین، ​​اسلم الدین اور آصف کے ساتھ اراضی کے تنازعہ میں ملوث تھے۔ پولیس ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈمپی پر گولیوں کی بوچھاڑ کی گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اس کے فورا بعد حملہ آوروں نے آسانی سے فرار اختیار کرلیا۔

متوفی بریلی میں بی جے پی اقلیتی سیل کا نائب صدر تھا۔

خاندانی افراد کے مطابق ڈمپی سراج الدین، ​​اسلم الدین اور آصف کے ساتھ اراضی سے متعلق تنازعہ چل رہا تھا۔ ان کے خلاف دو برس قبل باراداری پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متوقی کے خاندان کے ایک شخص نے بتایا ہے کہ 'یہ تینوں ایک اور شخص کے ساتھ آئے اور ڈمپی کو گولیوں سے زخمی کردیا۔ کسی کو معلوم ہونے سے پہلے ہی وہ چاروں فرار ہوگئے۔ انہوں نے اس بات کا یقین کر لیا کہ ان کے جانے سے پہلے ہی وہ مر گیا تھا'۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) شیلیش کمار پانڈے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے ممکنہ مقامات پر چھاپے مارنا بھی شروع کردیا۔

نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی گئی ہے اور ایس ایس پی نے کہا کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details