جے پی نڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی اور اتحادی جماعتوں کی آئندہاسمبلی انتخابات بہارمیں جیت ہوگی۔
انھوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بہار کے بی جے پی دفتر میں خطاب کرتے یہ بات کہی ہے۔
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بی جے پی کارکنان سے کہا ہے کہ وہ ریاست کے لوگوں کو مرکزی حکومت اور ریاستی سطح پر پارٹی کے ذریعہ ہونے والے فلاحی کاموں سے آگاہ کریں۔
انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے کہنے پر ملک بھر میں اس مرحلے میں شروع ہونے والے متعدد کووڈ -19 ہسپتالوں ، فیس ماسک کی فراہمی اور پی پی ای کٹس جیسے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ فی الوقت ہمارے پاس اب 1250000 بستر کووڈ 19 کے لیے مخصوص ہیں، وہیں 2000 سے زائد کووڈ 19 کے علاج معالجے کی سہولیات موجود ہیں۔
جے پی نڈا نے کہا کہ ہم نے ایک دن میں 10 لاکھ جانچ کی گنجائش حاصل کرلی ہے۔ ملک میں صحت یاب ہونے والوں کی شرح 74 فیصد ہوگئی ہے۔