بہار اسمبلی انتخابات کے لیے تمام پارٹیوں نے اپنے اپنے طور سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
بی جے پی نے بہار میں اقتدار حاصل کرنے کے لیے ڈیجیٹل طور پر لائحہ عمل بنایا ہے، اس نے بہار میں ہر پولنگ مراکز کے لحاظ سے نو ہزار 500 آئی ٹی سیل کے سربراہان کو مقرر کیا ہے، جو لوگوں تک بی جے پی کے سیاسی پیغام پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق ان آئی ٹی سیل کے سربراہان کے علاوہ ہر ایک پولنگ مراکز کے لیے 72 ہزار وہاٹس گروپز بھی بنانے کے قواعد شروع کیے گئے ہیں، تاکہ پارٹی اپنے پیغام کو لوگوں تک بآسانی پہنچا سکے، میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران پارٹی نے تقریبا 50 ہزار وہاٹس گروپز تیار کیے ہیں۔
ان واٹس ایپ گروپس کے ذریعے پارٹی عوام تک پہنچے گی، بی جے پی قائدین کی تقاریر کی ویڈیوز اور پارٹی کے پیغامات کو بر وقت ان تک پہنچایا جائے گا۔
ان واٹس ایپ گروپس کا انتظام بوتھ سطح کے کارکنان کریں گے اور تمام آئی ٹی سیل سربراہان بی جے پی کے قومی آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ کی سربراہی میں کام کریں گے۔