کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اکھلیش پرساد سنگھ نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر شاہ نے اتوار کو چمپارن میں انتخابی بگل پھونک کر بہار کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ بہار میں اب تارکین وطن مزدوروں کے گھر واپس کی بدحالی کا زخم بھر انہیں ہے لیکن بی جے پی نے یہاں کے لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کیا ہے۔
بہار کے لوگوں کے ساتھ بی جے پی ناانصافی کر رہی ہے: کانگریس - Bihar
کانگریس نے کہا ہے کہ بہار کے تارکین وطن مزدور اب لاک ڈاؤن کے مصائب سے کراہ رہے ہیں اور ملک میں جگہ جگہ پھنسے ہیں اور ایسی صورت میں وزیر داخلہ امت شاہ کی مجازی انتخابی ریلی منعقد کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بہار کے لوگو کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔
![بہار کے لوگوں کے ساتھ بی جے پی ناانصافی کر رہی ہے: کانگریس بہار کے لوگوں کے ساتھ بی جے پی ناانصافی کر رہی ہے: کانگریس](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7520344-421-7520344-1591547963694.jpg)
بہار کے لوگوں کے ساتھ بی جے پی ناانصافی کر رہی ہے: کانگریس
انہوں نے کہا کہ بہار ہر سطح پر پچھڑا ہوا ہے۔ ملک کے تیسری سب سے بڑی آبادی والی ریاست میں کورنا کے ٹیسٹ بھی نہیں ہو رہے ہیں اور وہاں اب تک صرف ایک لاکھ ٹیسٹنگ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہار کے تارکین وطن مزدور اب بھی مختلف ریاستوں میں پھنسے ہیں، تو ریاستی حکومت کو سب سے پہلے ان کو واپس ان کے گھر لانے کا کام کرناجانا چاہئے۔ کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ مسٹر شاہ کی ریلی کے لیے بی جے پی نے ایک لاکھ فون بانٹے ہیں اور اس کے لئے بہت بڑا خرچ کیا گیا ہے۔