اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بی جے پی عوامی بیداری مہم تیز کرے گی - بی جے پی کے ایگزیکٹو صدر جے پی نڈا نے

بی جے پی کے ایگزیکٹو صدر جے پی نڈا نے جمعرات کو شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے)، قومی شہری رجسٹر (این ارسي) اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کے سلسلے میں پارٹی کی جانب سے بنائی گئی عوامی بیداری مہم کمیٹی کی میٹنگ کی۔

بی جے پی عوامی بیداری مہم تیز کرے گی
بی جے پی عوامی بیداری مہم تیز کرے گی

By

Published : Dec 26, 2019, 6:55 PM IST


پارٹی کے ذرائع كے مطابق اپوزیشن جماعتوں، غیر سرکاری تنظیموں اور طلبہ علم تنظیموں کی جانب سے ان مسائل کے بارے میں لوگوں کو گمراہ کرنے اور الجھن پیدا کرنے کے پیش نظر اجلاس میں بیداری مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بی جے پی کے تنظیمی سیکرٹری جنرل بی ایل سنتوش ، اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی، وزیر کھیل کود کرن رجیجو، ​​پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال، جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، فنانس کے وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر، سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور دیگر کئی سینئر لیڈروں نے حصہ لیا۔

پارٹی نے پورے ملک میں این آرسي، سي اےاے اور این پی آر کو لے کر 15 دنوں تک گھر گھر جا کر بیداری مہم چلانے اور اس دوران شہریت کو لے کر لوگوں کو اصل صورت حال سے آگاہ کرنے پر زور دیا ہے۔ اس دوران اقلیتوں سمیت معاشرے کے تمام طبقوں کے لوگوں سے کسی کے بہکاوے میں نہ آنے اور پرامن طریقے سے رہنے کی درخواست کی جائے گی۔

بی جے پی نے بڑے پیمانے پر میڈیا کے ذریعے مہم چلانے اور چھوٹے چھوٹے سطحوں پر جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مقامی لیڈروں کو اہمیت دی جائے گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details