کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں آج ہی شامل ہونے والے جیوتی رادتیہ سندھیا کو مدھیہ پردیش سے اور چھترپتی شیواجی کے خاندان سے ادین راجے بھونسلے کو مہاراشٹر سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
پارٹی نے آسام سے کانگریس کے سابق ریاستی صدر بھونیشور كلتا اور بوڈو پیپلز پارٹی کے بسوجيت ڈامری کو ٹکٹ دیا ہے۔
دیگر امیدواروں میں بہار سے ویویک ٹھاکر، گجرات سے ابھے بھاردواج اور رميلابین باڑہ، جھارکھنڈ سے صوبائی بی جے پی صدر دیپک پرکاش، منی پور سے سانبا مہاراجا، راجستھان سے راجندر گہلوت اور مہاراشٹر سے ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے لیڈر اور مرکزی وزیر رام داس اٹھولے شامل ہیں۔
راجیہ سبھا کے دوسالہ انتخابات 26 مارچ کو ہونے ہیں۔