اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت بند کی حمایت میں بائک ریلی - مختلف طلبا تنظیم

اے آئی ڈی وائی او کی جانب سے آٹھ دسمبر کو ہونے والے بھارت بند کی حمایت میں بائک ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

بھارت بند کی حمایت میں بائیک ریلی کا اہتمام
بھارت بند کی حمایت میں بائیک ریلی کا اہتمام

By

Published : Dec 7, 2020, 1:24 PM IST

مغربی بنگال میں کسانوں کی جانب سے بھارت بند کو کامیاب بنانے کے لیے بی جے پی کو چھوڑ کر تمام اپوزیشن جماعتوں نے کمر کس لی ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کی طالبات اور مختلف طلبا تنظیموں نے بھارت بند کو کامیاب بنانے کے لیے کل سڑکوں پر اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں اے آئی ڈی وائی او کی جانب سے آٹھ دسمبر کو ہونے والے بھارت بند کی حمایت میں بائک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

بائک ریلی شہر کے مشہور مولیٰ علی، پارک سرکس، بالی گنج، راش بہاری، گڑہا ہاٹ سے گزرتے ہوئے دھرمتلہ پہنچی، اے آئی ڈی وائی او کے صدر نرنجن نشکر کا کہنا ہے کہ بھارت بند کو کامیاب بنانا ہمارا اولین مقصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چودہ دنوں کے اندر بنگال میں سی اے اے نافذ ہوگا

انہوں نے کہا کہ بھارت بند کی کامیابی ہماری کامیابی ہوگی، اس کے لیے ہم اپنی پوری طاقت جھونک دیں گے، اس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، سب سے بڑی اور اچھی بات یہ ہے کہ عام لوگوں نے بھی اس مرتبہ بھارت بند کو کامیاب بنانے کے لیے عزم کیا ہے۔

اے آئی ڈی وائی او کے صدر کا کہنا ہے کہ جب عام لوگ حمایت کر دیتے ہیں تو بند اپنے آپ کامیاب ہو جاتا ہے، بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کو ناکام بنانے کے لیے بھارت بند کو کامیاب بنانا ضروری ہے اس کے علاوہ ہمارے پاس دوسرا راستہ بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:احتجاج کا 12 واں دن، دہلی کی سرحدوں پر ڈٹے کسان

واضح رہے کہ دہلی میں جاری کسان بل کے خلاف احتجاجی دھرنے کے دوران کسانوں کی تنظیموں کی جانب سے آٹھ دسمبر کو بھارت بند کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعلی ممتابنرجی نے بھارت بند کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details