پی کے نے اپنے اس ٹویٹ کے ذریعے دہلی اسمبلی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے اشاروں اشاروں میں وزیر داخلہ امت شاہ پر تنقید کی، حالانکہ بی جے پی پر ان کی یہ تنقید پہلی نہیں ہے اس سے قبل بھی انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے نتیش حکومت میں اتحادی جماعت بی جے پی کے رہما اور ریاست کے بائن وزیر اعلی سشیل کمار مودی پر بھی طنز کیا تھا۔
لیکن اس بار پی کے نے وزیرداخلہ کو براہ راست طنز کیا ہے اور کہا ہے کہ آٹھ فروری کو دہلی میں ای وی ایم بٹن محبت کے ساتھ دبے گا، زور کا جھٹکا دھیرے سے لگنا چاہیے تاکہ باہمی بھائی چارہ اور ہم آہنگی، انصاف، آزادی، مساوات خطرے میں نہ پڑ جائے۔