اردو

urdu

By

Published : Dec 26, 2020, 12:29 PM IST

ETV Bharat / bharat

بہار کے سرکاری مدارس کے معلمین کو ٹریننگ دی جا رہی ہے

مسلمان بچوں کے لیے مدارس تعلیم حاصل کرنے کا ایک اہم مرکز ہے، خاص طور ان طلبا کے لیے جو معاشی تنگی کا شکار ہیں اور ہر سال لاکھوں کی تعداد میں بچے مدارس سے فارغ ہوتے ہیں، لیکن بدلتے وقت کے ساتھ مدارس کے نصاب اور طرز تعلیم کا فقدان ہے۔

بہار کے سرکاری مدارس کے معلمین کو ٹریننگ دی جا رہی ہے
بہار کے سرکاری مدارس کے معلمین کو ٹریننگ دی جا رہی ہے

ریاست بہار کے بھاگلپور ضلع میں واقع مدرسہ اشرفیہ مانچھی پور میں ان دنوں اقوام متحدہ برائے آبادی فنڈ مولانا آزاد اردو نیشنل یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی اور بہار مدرسہ بورڈ پٹنہ کہ مشترکہ کاوشوں سے بہار کے سرکاری مدارس کے معلمین کو ٹریننگ دی جا رہی ہے تاکہ وہ نئے طرز تعلیم کے ذریعہ بچوں کو پڑھانے کا ہنر سیکھ سکیں۔

بہار کے سرکاری مدارس کے معلمین کو ٹریننگ دی جا رہی ہے

اس مدرسہ میں بھاگلپور کمشنری کے مدرسین کو ترتیب دی جا رہی ہے اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعہ پڑھانے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے، تاکہ یہ معلمین بچوں میں پڑھائی کے تئیں رغبت پیدا کرسکیں، اور مدارس سے بچوں کے ڈراپ آوٹ کو روکا جاسکے۔

اب تک یہاں سے ایک بیچ کو تربیت دی جا چکی ہے جب کہ باقی دو بیچ اب بھی چل رہے ہیں، اور معلمین بھی اس ٹریننگ کو لے کر کافی دلچسپی دکھا رہے ہیں۔

اس ٹریننگ کا مقصد یہ ہے کہ نو بالغان یعنی 12 سے 18 سال کی عمر کے پڑھنے والے بچوں میں زندگی کے امور میں فروغ حاصل ہو اور اس کے لیے جامعہ ملیہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی نے اس ٹریننگ کا ماڈیول تیار کیا ہے۔

جب کہ اساتذہ کو ٹریننگ دینے کی ذمہ داری مولانا آزاد اردو نیشنل یونیورسٹی پر ہے جس کو وہ بخوبی انجام دے رہی ہے۔ تعلیم کے سلسلے میں بہار کے سرکاری مدرسین پر ہمیشہ انگلیاں اٹھتی رہی ہیں ایسے میں اس طرح کے تربیتی پروگرام سے امید کی جانی چاہیے کہ مدارس کے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details