بہار اسمبلی انتخابات ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے، جب چہار جانب کورونا کا خوف ہے، اور اسی وجہ سے روایتی طور پر انتخابات کا وہ ماحول نظر نہیں آرہا ہے جو گزشتہ انتخابات میں نظر آیا کرتا تھا، اسی درمیان بہار کی سیاست کے بڑے اور قد آور رہنما کی ایک ہی ماہ کے اندر موت ایک حیرت کی بات ہے، پہلے رگونش پرساد اور اب رام ولاس پاسوان کا انتقال بہار میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔ جس کی تلافی نا ممکن ہے۔
جمعرات کے روز صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کا انتقال ہوگیا۔ پاسوان طویل عرصے سے علیل تھے۔ وہ دہلی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 74 برس کے پاسوان کا کچھ دن پہلے ہی دل کا آپریشن ہوا تھا۔
رام ولاس پاسوان کی موت اطلاع خود ان کے بیٹے چراغ پاسوان نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام کے ذریعے دیا، ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 'پاپا اب آپ اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن مجھے معلوم ہے کہ آپ جہاں بھی ہو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گے' چراغ نے اپنے والد رام ولاس پاسوان کے ساتھ بچپن کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔
رام ولاس پاسوان ان رہنماؤں میں شامل تھے جو جئے پرکاش نارائن کی عوامی تحریک سے ابھرے تھے۔ بہار کی سیاست کے ایک مضبوط رہنما پاسوان نے چھ وزرائے اعظم کے ساتھ کابینہ میں کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: رام ولاس پاسوان چل بسے