بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سرکار تشکیل کی کوشش تیز ہوچکی ہے۔ آج نتیش کمار کی رہائش گاہ پر این ڈی اے کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں حکومت تشکیل کو لے کر غور وفکر کے ساتھ ہی کابینہ تشکیل کرنے کی سفارش کی گئی۔ میٹنگ میں این ڈی اے (بی جے پی، جے ڈی یو، ہم اور وی آئی پی) کے بڑے رہنما شامل ہوئے۔ نتیش کمار کے گورنر فاگو چوہان سے ملاقات کرنے کی خبریں بھی ہیں
اطلاع کے مطابق سی ایم نتیش کمار راج بھون روانہ ہوچکے ہیں۔ اس دوران گورنر کو استعفیٰ سونپیں گے اور نئی حکومت تشکیل دینے کی سفارش کریں گے۔
واضح ہو کہ جمعرات کو جے ڈی یو آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا تھا کہ وزیر اعلی کے عہدے کے لیے انہوں نے دعوی نہیں کیا ہے، بلکہ این ڈی اے اس کا فیصلہ کرے گی۔