بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی نے بہار اسمبلی میں حزب مخالف کے رہنما اور راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ تیجسوی یادو کو راگھو پور نشست پر شکست دینے کے لیے کمر بستہ ہو گئی ہے، اور منصوبہ بندی کررہی ہے، بی جے پی کے رہنماؤں کا خیال ہے کہ این ڈی اے اتحاد بہار اسمبلی انتکابات میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی نتیش کمار کے نام پر زبردست فتح درج کرسکتی ہے۔
آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو 'عظیم اتحاد' سے وزیر اعلی کے امیدوار ہیں۔ اور راگھوپوراسمبلی حلقے سے انتخابی میدان میں ہیں، وہیں این ڈی اے کی جانب سے اس نشست پر بی جے پی کا امیدوار ہوگا، کیوں کہ اتحادی جماعت جے ڈی یو کے ساتھ سیٹ شیئرنگ کے بعد بی جے پی کے حصے میں راگھو پور کی نشست آئی ہے، حالانکہ بی جے پی نے ابھی تک اس نشست سے اپنے امیدوار کے حتمی نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔
اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بہار سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ ویشالی ضلع کے راگھو پور اسمبلی حلقے سے تیجسوی کی شکست کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی ہے، جہاں سے وہ موجودہ رکن اسمبلی بھی ہیں۔
'بہار بی جے پی کے درجنوں کارکنان نے راگھو پور اسمبلی حلقے میں زمینی سطح پردن رات کام کیا ہے۔ وہ ذات پات کے مساوات پر بھی کام کر رہے ہیں، اور امکانات کو بڑھانے کے لیے بوتھ پر موجود کارکنان سے رائے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی کے اعلی رہنما ناقابل تسخیر نہیں ہیں۔ اگر بی جے پی کے کارکن سخت محنت کرتے ہیں تو یقینا تیجسوی کو آئندہ انتخابات میں دشوریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔