اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

طلباء کی واپسی پر نتیش کمار کا بیان 'ایک جیسی ہو پالیسی'

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کوٹہ معاملے کو لے کر ایک بار پھر سے بیان دیا ہے۔ انہوں کہا کہ اس معاملے میں ہمارے پاس ایک جیسی پالیسی ہونی چاہئے۔

طلباء واپسی پر نتیش کمار نے کہا ایک جیسی ہو پالیسی
طلباء واپسی پر نتیش کمار نے کہا ایک جیسی ہو پالیسی

By

Published : Apr 27, 2020, 3:10 PM IST

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء ہر جگہ ہیں، بات صرف طالب علموں کے بارے میں بھی نہیں ہے، آپ کو پھنسے ہوئے ان مہاجر مزدوروں کے بارے میں بھی سوچنا ہوگا، لیکن جب ایک ریاست سے دوسری ریاست کے سفر پر پابندی عائد ہے تو، آپ اسے (طلباء) کو کیسے اجازت دے سکتے ہیں؟'

اس سے قبل بھی وزیر اعلی نتیش کمار نے اتر پردیش حکومت کی نکتہ چینی کی تھی اور یوگی حکومت کی جانب سے راجستھان کے کوٹہ سے طلبا کو لانے کے فیصلے پر شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کہا تھا۔

آپ کو بتا دیں کہ بھارت کے مختلف ریاستوں کے طلبا کوٹہ تعلیم حاصل کرنے پہنچتے ہیں، لیکن اچانک لاک ڈاون کی وجہ سے یہاں ہزاروں کی تعداد میں طلبا پھنس جاتے ہیں، اسی دوران اتر پردیش اور مدھیہ پردیش حکومت نے خصوصی بسیں بھیج کر اپنے طلبا کو واپس بلایا ہے۔ ایسا کیوں ہوا اس پر سوچنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details