بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی 94 نشستوں کے لیے پرچۂ نامزدگی کا عمل آج سے شروع ہو رہا ہے، پرچۂ نامزدگی کی آخری تاریخ 16 اکتوبر کو ہوگی، امیدوار 19 اکتوبر تک اپنا نام واپس لے سکتے ہیں۔
تینوں مراحل کی ووٹنگ کی تکمیل کے بعد ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی اور انتخابات کے نتائج جاری کردیے جائیں گے۔
دوسرے مرحلے میں پٹنہ صاحب، پھلواری شریف، بہار شریف دربھنگہ دیہات مدھوبنی چھپرا کی بھی نشستیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بہار کی 242 اسمبلی نشستوں کے لیے تین مراحل میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے کے لیے 28 اکتبور کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے 3 نومبر کو اور تیسرے مرحلے کے لیے سات نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور 10 نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔