اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بائیڈن: ڈیموکریٹک صدارتی نامزدگی کا اعلان

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے حتمی طور پر ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کا اعلان کردیا ہے۔

By

Published : Jun 6, 2020, 12:37 PM IST

biden formally clinches democratic presidential nomination
ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن اپنے حامیوں کے درمیان (فائل فوٹو)

جو بائیڈن نے اب باقاعدہ طور پر ڈیموکریٹک صدارتی نامزدگی کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بعد انہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مقابلے کے لیے درپیش چیلنج کا سامنا کرنا پڑا گا۔

امریکہ بھر میں کورونا وبا، معاشی کسادبازاری اور شہری بدامنی جیسے بڑی مسائل اپنا منہ کھولے کھڑے ہیں۔

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن اپنے حامیوں کے درمیان

بائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے اب تک کے امیدواروں میں مَیں سب سے آگے ہوں'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ ہم اس مشترکہ انتخاب میں متحدہ جماعت کا حصہ بن رہے ہیں'۔

بتادیں کہ ڈیموکریٹک پرائمری میں ان کے آخری چیلینجر برنی سینڈرس نے اپریل سے ہی اپنی انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد مؤثر طریقے سے جو بائیڈن کی تائید کررہے ہیں۔

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن اپنے حامیوں کے درمیان (فائل فوٹو)

اطلاعات کے مطابق بائیڈن نے سات ریاستوں کے علاوہ کولمبیا کے صدارتی پرائمری میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جس کے بعد مزید آٹھ ریاستوں اور تین امریکی علاقوں میں مقابلہ باقی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details