اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شب برات کے تعلق سے شہر قاضی کا اہم بیان - 9 اپریل کو شب برات منائی جائے گی

بھوپال شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے آئندہ روز شب برات کے موقع پر عوام اپنے گھروں میں نمازیں ادا کریں اور قبرستان کا رخ نہ کریں۔

شب برات کے تعلق سے شہر قاضی کا اہم بیان
شب برات کے تعلق سے شہر قاضی کا اہم بیان

By

Published : Apr 8, 2020, 1:51 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے شب برات کو لے کر ایک بیان جاری کیا ۔جس میں انہوں نے کہا کہ 9 اپریل کو شب برات منائی جائے گی کیوں کی 9 اپریل کو اسلامی تاریخ 14 شعبان ہے اور اس کے بعد کی رات پندرہویں شعبان ہے۔

شہر قاضی نے شب برات کے تعلق سے کہا کی تمام ایمان والے اپنے اپنے گھروں کے اندر ہی رہیں باہر نکلنے کی کوشش نہ کریں۔

شب برات کے تعلق سے شہر قاضی کا اہم بیان

شہر قاضی قبرستان جانے کے تعلق سے کہا ہے کوئی بھی قبرستان نہ جائے گھروں میں رہ کر عبادت کریں۔

شہر قاضی نے سبھی مساجد کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اپنی مسجدوں میں اذان کے بعد اعلان کروائے کی وہ گھروں میں رہےکر لاک ڈاؤن کا اہتمام کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی پوری طرح سے مدد کریں اور اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details