تلنگانہ اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما بھٹی وکرامارکا کی غیر معینہ مدت بھوک ہڑتال کو تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اُتم کمار ریڈی نے شربت پلا کر ختم کرایا۔
اس موقع پر کانگریس پارٹی کے متعدد سینئر رہنما موجود تھے۔ کانگریس کے 12 اراکین اسمبلی کے ٹی آر ایس میں شامل ہونے کی وجہ سے وکرامارکا غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال پر تھے اور کسی بھی طرح ہڑتال کو ختم کرنے کو تیار نہیں تھے۔
اُتم کمار ریڈی اور دیگر رہنماؤں نے انہیں جمہوریت کی بقا کیلئے جدوجہد کرنے کا اطمینان دلواتے ہوئےبھوک ہڑتال ختم کرنے پر راضی کرا لیا۔