اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کشمیر میں ٹرک ڈرائیوروں کے قتل سے بھرت پور میں ماتم - کنڈیکٹر کی موت

راجستھان میں بھرت پور کے پہاڑی تھانہ علاقہ کے رہنے والے زاہد کا عسکریت پسندوں نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔

کشمیر میں بھرت پور کے کنڈیکٹر کی موت

By

Published : Oct 25, 2019, 3:06 PM IST

راجستھان کے بھرت پور کے پہاڑی تھانہ علاقہ کے رہنے والے زاہد کا کشمیرمیں قتل کرنے کے بعد ان کے گاؤں میں ماتم ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ زاہد اور الور کے پہاڑ کا رہنے والا ڈرائیور الیاس خان جوانوں کو دودھ سپلائی کرنے کے لئے ٹرک لے کر 18 اکتوبر کو اننت ناگ گئے تھے۔

کشمیر میں بھرت پور کے کنڈیکٹر کی موت

وہاں چیترا گاؤں کے نزدیک عسکریت پسندوں نے دونوں کو قتل کر کے ٹرک کو نذر آتش کردیا۔ اس کی اطلاع صبح پولیس نے گاؤں میں ان کے اہل خانہ کو دی تو ان کے گھروں میں کہرام مچ گیا ۔

اس واقعہ سے دونوں ہلاک شدگان کے یہاں صف ماتم بچھ گئی ۔ ان کی لاشیں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details